ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر صفدر حسین کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیاگیا، اس سلسلے میں ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر صفدر حسین، جو اس سے قبل سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بطور پرنسپل (بی ایس 19) تعینات تھے اور تاحال تقرری کے منتظر تھے، اب انہیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ، ملتان میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔