پشاور (اے پی پی)نوشہرہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں بدھ کے روز پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تر جمان محکمہ پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق تقریب میں صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات پر صوبائی وزیر کا خراجِ تحسین۔تقریب میں صوبائی وزیر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کے اراکین سے حلف بھی لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو احسن طریقے سے انجام دینا عبادت ہے ،صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب میں ریٹائرڈ افسران کی خدمات قابلِ ستائش ہے۔