پشاور (اے پی پی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج اور ایمرجنسی آفیسر نعمان خان کی سربراہی میں ٹریننگ ونگ ٹیم نے محکمہ جیل خانہ جات جمرود سب جیل کے عملے کو ایک روزہ ابتدائی طبی امداد، آگ بجھانے اور آگ سے بچا کے طریقوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت فراہم کی گئی۔ ترجمان ریسکیو1122خیبر کے مطابق تربیتی سیشن میں عملے کو عملی مشقیں کرائی گئی۔ ریسکیو1122خیبر ایمرجنسیز خدمات کے ساتھ ساتھ مفت ٹریننگ اور آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جمرود سب جیل حمیداللہ نے ریسکیو1122خیبر کی کارکردگی کو سراہا۔