راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس پی انڈسٹر یل ایریا زون حسنین وارث نے برآمد ہونے والے 15مسروقہ موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کر دیئے۔ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔