کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میہڑ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ شبانہ چانڈیو کے ساتھ ہراسگی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی دلخراش، قابلِ افسوس اور ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نااہل حکومت نے سندھ کو ظلم، ناانصافی اور عدم تحفظ کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔