کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایریا میں لکڑی کے پائلٹس کے گودام میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی لکڑیاں، پائیلٹس اوردیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور گودام میں کھڑی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، آگ پر قابو پانے کے لئےکے ایم سی کی پانچ فائر ٹینڈرزنے حصہ لیا اور فائر بریگیڈ کے عملے نے 3گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔