پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے پلوسئی میں مبینہ طور پر پستول کےساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے کم سن طالبعلم جاں بحق ہوگیا،متوفی بچے کی تصاویربھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ، اس سے قبل پشاور میں ٹک ٹاک ویڈیوز کے تنازعات پر متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ۔تہکال پولیس کے مطابق پلوسئی میں پانچویں جماعت کے طالبعلم اویس کے پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوبنانے کے دوران جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔متوفی نے گھر میں دراز سے پستول نکالی اور شیشے کے سامنے ویڈیو بنارہا تھا اس دوران گولی چل گئی ۔ پولیس نے دفعہ 174کے تحت تفتیش شروع کردی ہے ۔ اویس کے والد سیف الرحمان خان نے بتایاکہ وہ بیٹی کی شادی کی خریداری کیلئے بازار گیا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔