لاہور( خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ ٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس و محفل حمد و نعت المدینہ سکول باگڑیاں میں امیر مجلس لاہور مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں مجاہدین ختم نبوت و عشاقان ختم نبوت نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جے یو آئی کے، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان،امیر مجلس سرگودھا مولانا نورمحمد ہزاروی،، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالشکورحقانی، مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا عمران نقشبندی، مولانا محمد سمیع اللہ، مجلس مقامی ذمہ داران پیرمحمدآصف مولانا محمدمہتاب فاروق، مفتی محمدسفیان، مولانا محمدعدنان، حاجی حسین گجر، حاجی نذیر گجر، حاجی محمدآصف حسین ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالخالق حسین گجر نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے اس کی عظیم عمارت جس بنیاد پر قائم ہے آئین پاکستا ن میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئے گا۔ مولانا امجدخان نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐاور تحفظ ختم نبوت ؐکے قانون کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔ اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔ حرمین شریفین کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ اللہ نے اس وقت پاکستان کو بہت عزت دی ہے ۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ کلیدی پوسٹوں اور حساس عہدوں پر قادیانیوں کا برا جمان ہونا ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے مولاناا عبدالشکور حقانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قادیانیت کوئی مذہبی یا مذہبی فرقہ نہیں عالم اسلام کے خلاف استعمار کا خود کا شتہ پودا ہے۔