• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری دنیا پاکستان کے امن پسند کردار کی معترف، عبد الغفار روپڑی

لاہور(خبرنگار)پوری دنیا آج پاکستان کے مصالحتی اور امن پسند کردار کی معترف ہے، اور یہی کردار عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ جنگیں ہمیشہ ملکوں اور قوموں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیتی ہیں، اس لیے مسائل کا حل مذاکرات اور افہام و تفہیم میں ہی مضمر ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں منعقدہ مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اور اس حوالے سے سعودی عرب کا کردار ہمیشہ قابلِ قدر رہا ہے۔ انہوں نے شاہ محمد بن سلمان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں
لاہور سے مزید