کراچی(پ ر) وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات کو حتی الامکان 60 دن کے اندر نمٹانے کو یقینی بنایا جائے تاکہ سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔ وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت وفاقی انشورنس محتسب سیکرٹریٹ اور اسکے تمام علاقائی دفاتر کی سال 2026کی پہلی ششماہی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں 250انشورنس شکایات کا فیصلہ کیا گیا، جن میں سے 221مقدمات 60روز کے اندر نمٹائے گئے۔