• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن ترقی اردو پاکستان کی نئی مجلس نظما کا انتخاب، واجد جواد صدر اور سلطانہ فاروقی معتمد ہوگئیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انجمن ترقی اردو پاکستان کے اجلاس عام منعقدہ ۱۱ جولائی ۲۰۲۶ میں انجمن کے آئین میں ترامیم کی منظوری سمیت آئندہ تین سال کے لیے متفقہ طور نئی مجلس نظما منتخب کرلی۔ شرکا کی بھاری تعداد نے متفقہ طور پر واجد جواد کو تین سالہ مدت کے لیے صدر، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی کو معتمدِ ، علی خرم زیدی کو خازن ، سید حسن عباس کو نائب معتمد ، زاہدہ حنا اور عبدالباری فرنگی محلی (باری میاں) کو خصوصی مشیر منتخب کیا۔اسی طرح آصف عزیز زبیری، سعید اللہ والا، فراست رضوی، صبیح رحمانی، شاہد انور ٹاٹا، ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر نجیب جمال، قاسم ایم قصوری، ڈاکٹر فصیح الدین اور ڈاکٹر آغا ناصر مجلس نظما کے اراکین بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر انجمن ترقی اردو کے نومنتخب صدر واجد جواد نے مجلس عام کے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید