کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال سے سرمایہ کاروں میں ایک بار پھر خوف و ہراس اور بے چینی ،بڑے پیمانے پر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای100 انڈیکس 2315 پوائنٹس کم ہو گیا۔