لاہور (آصف محمود بٹ) پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری نے پیر کے روز قانون سازی اور انتظامی اصلاحات سے متعلق متعدد اہم تجاویز کی منظوری دے دی، جن میں بچوں کے تحفظ کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ترامیم، پنجاب اثاثہ جات مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام، لاہور اور انڈونیشیا کے شہر بانڈونگ کے درمیان سسٹر سٹی معاہدہ، بلدیاتی نظام اور اسکول ایجوکیشن سے متعلق اصلاحات شامل ہیں، بلدیاتی نظام، اسکول ایجوکیشن، تعلیمی کیلنڈر، یونین کونسل ملازمین کے سروس رولز اور فلاحی الاؤنسز سمیت متعدد تجاویز منظور صوبائی سرکاری اثاثوں کی نگرانی، ترقی اور تجارتی استعمال کے لیے خودمختار اتھارٹی قائم ہوگی۔