کراچی (عبدالماجدبھٹی) اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے میچ کے بعد تمام ٹیموں کے سات سات میچ مکمل ہوگئے ، رات کے میچ سے دوسرا رائونڈ شروع ہوگیا۔ دس گروپ میچوں کے بعد چار ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی ۔ ملتان سلطانز نےسات میچ کھیلے ہیں، پانچ جیتے اور دو میں اسے شکست ہوئی۔ ڈیوڈ وارنر فٹنس کی وجہ سے مسلسل تیسرا میچ نہ کھیل سکے ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔ کراچی نے سات میں سے تین میچ جیتے اور چار ہارے ہیں ۔ اسلام آباد9پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔