اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)پاکستان سے قبل از حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 1357پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔مدینہ ائیرپور ٹ پر عازمین کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور ڈائریکٹر جنرل حج عبدالواب سومرو نے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر مکہ محمد عارف اسلم راؤ، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان اور کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین بھی موجود تھے۔