کراچی (آئی این پی) آج کراچی کا موسم تیز دھوپ کے باعث گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔شہر قائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کے موسم کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔