راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروئیوں میں 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چرس، شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن، مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے3کلو 840گرام چرس برآمد کرلی گئی، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2منشیات سپلائر کو گرفتا کر لیا، پولیس کے مطابق زیرحراست منشیات سپلائر سے 3کلو 840 گرام چرس برآمد ہوئی، واہ کینٹ پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کر کے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزموں سے 36لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ پیر ودھائی، بنی، صادق آباد، ریس کورس اور چکلالہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ دریں اثناء تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی، تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق زیرحراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 28ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔