• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بے گھر نہ کیا جائے، رہائش فراہم کرو‘‘جے سالک کا مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سیکٹر H-9کی رمشا کالونی میں اتوار کو سابق وفاقی وزیر جے سالک کی قیادت میں ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے حقوق کے حق میں آواز بلند کی ریلی کے شرکاء نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متوقع اینٹی انکروچمنٹ آپریشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہمیں بے گھر نہ کیا جائے‘‘، ’’رہائش فراہم کرو‘‘ اور ’’انصاف دو‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔
اسلام آباد سے مزید