لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ 21سے 23اپریل تک جرمنی کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے اپنے جرمن ہم منصب بورس پسٹوریئس سے تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات کا مرکزی ایجنڈا پروجیکٹ 75 آئی کے تحت چھ جدید ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن آبدوزوں کے تقریباً 8 ارب ڈالر کے بڑے معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔