• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے اختلاف کا مطلب یہ نہیں وطن کا چہرہ نوچیں، فضل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ خصوصی،خبر نگار )جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمنٰ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، کسی جاگیردار یا بیوروکریٹ کی ملکیت نہیں حکومت سے اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے وطن کے چہرہ کو نوچیں۔  وہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے زیر اہتمامممتاز نعت گو شاعر مرحوم سید سلمان گیلانی کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ریفرنس سے خطاب کر تے  ہہوے جنرل سیکرٹری جے یوآ ئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ امریکہ کا غرور خاک میں مل چکا   سابق وفاقی وزیر رہنما مسلم لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  آج پاکستان پوری دنیا کی ضرورت بن گیا، ،ریفرنس سےمر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل مولا نا محمد امجد خان، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، صحافی مجیب الرحمن شامی،ترجمان جے یوآئی پاکستان محمد اسلم غوری، معروف عالم دین مولانا زاہد الراشدی، مولانا اللہ وسایا،مولانا کفیل شاہ بخاری، مولانا سعید یوسف، حافظ نصیر احمد احرار،حافظ غضنفر عزیز، حافظ عبدالرحمن، شاعر ڈاکٹر طاہر شہیر،صاحبزادہ سید اسامہ گیلانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مولانا فضل الرحمنٰ نے کہاکہ ہندوستان کی جارحیت کے خلاف سب سے پہلا بیان ہم نے دیا تھا پاکستان آج دنیا کو عالمی جنگ سے بچارہا ہے یہ پاکستان کا اعزاز ہے۔
اہم خبریں سے مزید