• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ معاہدے کی خلاف ورزی، داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی کے بعد سری لنکا کے داسن شناکا بھی پاکستان سپر لیگ معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی کی زد میں آگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےیکطرفہ دستبرداری پر پی ایس ایل 12کیلئے شناکا نااہل قرار دے دیا۔ پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز کے شناکا کی پی ایس ایل سے دستبرداری پلیئر رجسٹریشن کی شرائط اور سہ فریقی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ لیگ کی سالمیت اور خصوصیت برقرار رکھنے کیلئے ریگولیٹری کارروائی کی ضرورت ہے۔ داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پی سی بی فیصلے پر افسوس ہوا اور پاکستانی شائقین اور لاہور قلندرز کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں ،کسی دوسری لیگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں تھا ۔ امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں پی ایس ایل میں واپس آؤں گا۔

اسپورٹس سے مزید