• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے ”اندھیر نگری اور چوپٹ راج“ قائم کر رکھا ہے، منعم ظفر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ اور دیگر کے ہمراہ کراچی میں لوڈشیڈنگ، نیپرا فیصلوں کی عدم تعمیل و عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی پرکے الیکٹرک کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 6 نومبر 2025کو کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ نیپرا کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے تاہم چھ ماہ گزرنے کے باوجود نیپرا نے رپورٹ جمع کروائی اور نہ ہی کے الیکٹرک نے عدالتی احکامات پر عمل کیا، سندھ ہائی کورٹ کے باہر منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں ”اندھیر نگری اور چوپٹ راج“قائم کر رکھا ہے، نیپرا قوانین و فیصلوں اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونا گورننس کے سنگین بحران اور شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید