• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی جلی ہوئی لاش کا معمہ حل، سسر اور سالہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی انوسٹی گیشن پولیس نے12 روز قبل سہراب رند گوٹھ سے نوجوان کی جلی ہوئی لاش ملنے کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث مقتول کے سسراورسالے کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا، ملزمان نے مقتول کوبہانے سے بلواکربیلچے کے وارکرکے قتل کیا اور لا ش کوپیٹرول ڈال کرجلادیا ، سسر کے مطابق مقتول نے بیٹی سے پسند کی شادی کی،مانع حمل ادویہ کھلانے سے موت ہوگئی جس کا رنج تھا ، مقتول کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے29سالہ فیضان ستی عرف فیضی ولد شیراز اخترکے نام سےکی گئی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید