• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک سروس کمیشن میں فیس جمع کرانیکا آن لائن سسٹم متعارف

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی سہولت کے لیے فیس جمع کرانے کا نیا آن لائن نظام متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کے امیدوار اب اپنی فیس 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس، اے ٹی ایم یا ون لنک سہولت کے ذریعے جمع کرا سکیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس نظام کے تحت امیدواروں کو بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور وہ گھر بیٹھے باآسانی اپنی فیس ادا کر سکیں گے۔ آن لائن فیس جمع کرانے کا یہ نظام 5 مئی 2026 سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ مکمل طریقہ کار اور رہنما اصول کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر فراہم کر دیے گئے ہیں۔اعلامیہ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ 5 مئی 2026 کے بعد مشتہر کردہ آسامیوں کے لیے گرین چالان کے ذریعے جمع کرائی گئی فیس کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کی واپسی ممکن ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید