• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف لاہور کے سابق طلبہ کا استنبول، ترکیہ میں شاندار اجلاس

لاہور ( پ ر) یونیورسٹی آف لاہور کے سابق طلبہ کا ایک پُروقار اور یادگار اجتماع استنبول میں منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات اور مختلف ادوار کے فارغ التحصیل طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقات کی، پیشہ وارانہ روابط کو مضبوط بنایا اور اپنے تعلیمی سفر کی یادیں تازہ کیں۔اس تقریب کا انعقاد استنبول کے مرکزی اور تاریخی مقام تقسیم سکوائر پر واقع ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیاگیاتھا، جس کا مقصد ترکیہ بھر میں مقیم سابق طلبہ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا تاکہ وہ ایک دوسرے سے مل سکیں اور کمیونٹی کے احساس کو فروغ دے سکیں تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں پروفیشنلز، طلبہ اور سابق طلبہ نے شرکت کی، جن میں میڈیا، کاروبار، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے شامل تھے۔
لاہور سے مزید