لاہور(نمائندہ خصو صی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے قرضوں، مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری اداروں میں بدعنوانی نے معیشت کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ابتدائی دو سالوں کے دوران قرضوں میں پندرہ ہزار آٹھ سو بہتر ارب روپے کا تاریخی اضافہ ہوا اس حساب سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً اکیس ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔