• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفد کا محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مسٹر ژو کی قیادت میں مقامی کمپنی کے ایک وفدنے دورہ کیا اور کاٹن ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے سامنے کپاس کی مشینی چنائی کے حوالے سے ایک تکنیکی پریزنٹیشن دی۔اجلاس کے دوران مسٹر ژو نے بتایا کہ ڈبل قطار مکینیکل کپاس چننے والی مشینیں پاکستان میں رائج موجودہ کاشت کے نظام (پودوں کی ترتیب) کے لیے موزوں ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف نے کپاس کی مشینی چنائی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لیبر کی کمی پر قابو پانے اور کارکردگی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ محمود ٹیکسٹائل گروپ کے محمد یوسف نے اپٹما کے تعاون سے موجودہ کپاس کے سیزن میں مکینیکل کپاس چننے والی مشین حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔اجلاس میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر مرکزی ادارہ برائے تحقیقِ کپاس مسز صباحت، ڈائریکٹر کپاس تحقیقاتی ادارہ ملتان محمد جمیل، ڈاکٹر اقبال بندیشہ، انجینئر وقاص (جی پی آئی لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر محمد اشتیاق، ڈاکٹر مقرب علی، اور ڈاکٹر محمود عالم سمیت دیگر شامل تھے۔
ملتان سے مزید