ملتان (سٹاف رپورٹر) بنیا ن المرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہو نے پرعلامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی ریجنل کیمپس ملتا ن میں ایک تقریب منعقد کی گئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ اورڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر شاہدہ تنویرنےکہا کہ یہ سب کچھ ہماری افواج کی اعلیٰ صلاحتیوں کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا۔ہماری بہادر افواج نے 10مئی 2025کو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کے عزائم کو خاک میں ملایا۔پاک فوج کی لازوال قربا نیوں سے د نیا بھر میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو اہے۔ افواج پاکستان نے معرکہ حق (بنیان المرصوص) میں یہ ثابت کر دیا کہ ملکی سلامتی اور بقا کی خاطر افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔