ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد عباس نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے خلاف پولیس تھانہ ممتازآباد نے رواں سالخاتون سے زیادتی اورتشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 593/25 درج کیا جبکہ مقدمہ بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس لیے عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دے۔