• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی ملتان ڈویژن سے مزدوروں کے وفد کی ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرسوشل سکیورٹی ملتان ڈویژن ملک مظہر سے وفد نے مزدور رہنما وجوائنٹ سیکریٹری لیبرونگ پنجاب مسلم لیگ ن میاں محمد رزاق حسین کی قیادت میں ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سوشل سکیورٹی پنجاب کی راشن کارڈ ا ور ہسپتالجلد شروع کیا جائےگا،لیبر کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جار ہا ہے ، شیخو پورہ میں نیا ہسپتال بننے جارہا ہے ، مزدوروں کے بچوں کواچھی تعلیم اور سکالرشپ پروگرام دے رہے ہیں ،مزدوروں کے علاج معالجہ و دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،اس پرمیاں محمد رزاق حسین نے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ وہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملتان سے مزید