• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں تین روزہ ’’حلال لیڈ آڈیٹر ٹریننگ کورس‘‘ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں تین روزہ ’’حلال لیڈ آڈیٹر ٹریننگ کورس‘‘کا انعقاد کیا گیا،اس تربیتی پروگرام کا مقصد حلال فوڈ کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق آڈیٹنگ، سرٹیفیکیشن، حلال سٹینڈرڈز اور حلال انڈسٹری سے وابستہ ماہرین کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا تھا،اس پروگرام میں مختلف جامعات، تحقیقی اداروں، فوڈ انڈسٹری اور سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروقڈین فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنس نے اپنے خطاب میں حلال فوڈ انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں تحقیق، تربیت اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ملتان سے مزید