• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپارٹ ٹو میں ناکام امیدواروں کو مزیدد و مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرکے ان تمام امیدوارجنہوں نے جو سالانہ امتحان 2024 پارٹ ٹو میں مکمل فیل یا اپنے چاروں امتحانی مواقع مکمل کر لیے تھے کومزیدد و امتحانی مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بورڈ حکام کے مطابق جو امیدوار مذکورہ اضافی چانسز حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ کنٹرولر امتحانات کو تحریری درخواست دے کر اپنا رزلٹ ریوائز / ریسٹور کروا سکتے ہیں۔ نیز، جو امیدوار بطوردوبارہ داخلے کے بعدانٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2026 میں پرائیویٹ شرکت کرنا چاہتے ہیں، وہ سنگل فیس کے ساتھ 18 مئی 2026 تک اپنے داخلہ فارم ملتان بورڈ کی انٹر برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید برآں، جن امیدواروں نے چاروں چانسز استعمال کر لیے ہیں اور وہ پہلے ہی انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2026میں بطور فریش (کمبائنڈ) پرائیویٹ داخلہ بھیجوا چکے ہیں، وہ 18مئی 2026تک کنٹرولر امتحانات کو تحریری درخواست دے کر اپنی پرانی رول نمبر سلپ کے بدلے نظر ثانی شدہ نئی رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں ۔
ملتان سے مزید