ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر واسا ملتان صارفین کو سیوریج اور واٹر سپلائی کے ساتھ ساتھ ماہانہ بلوں کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے واسا ملتان نے صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے جاز کیش کے تعاون سے آن لائن بلنگ میں شامل صارفین کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی سکیم کا اہتمام کیا اس سلسلے میں واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری عبدالمجید ،اسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری اکمل خان بھی موجود تھے تقریب میں آن لائن بل ادا کرنے والے خوش نصیب صارفین کو موبائل فون دیے گئے اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا کہ صارفین کو آسان اور جدید سہولیات فراہم کرنا واسا کی اولین ترجیح ہے آن لائن ادائیگی کے فروغ کے لیے اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے اور شہریوں کو آن لائن بلنگ کے ذریعے سہولت حاصل کرنے اور انعام جیتنے کا موقع دیا جا رہا ہے ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ہم اوپن ڈور پالیسی پر یقین رکھتے ہیں شہری اپنی سیوریج واٹر سپلائی سمیت واسا سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے میرے افس رابطہ کر سکتے ہیں شہری اپنی شکایات واسا کے آن لائن کمپلینٹ سیل کے نمبر 1334پر درج کروائیں تاکہ بروقت حل ممکن ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ جاز کیش کے ساتھ یہ شراکت داری عوام کو مزید آسانیاں فراہم کرے گی۔