• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تنظیم تاجران نے تاجروں کے الیکشن کو متنازع قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے ملتان تاجروں کے الیکشن کوذاتی مفادات کے لیے تاجر برادری اور ملتان انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کا شاخسانہ قرار دے دیااور الیکشن کا متنازع قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا،یہ اعلان مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے مرکزی سینئر نائب صدر الحاج بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر ضلع کے صدر سید جعفرعلی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمودقریشی،سرپرست علیٰ جنوبی پنجاب چوہدری ساجد بنیامین، جنوبی پنجاب سینئرنائب صدر حاجی ندیم قریشی اور دیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ نام نہاد تاجر تنظیم کی قیادت تاجر برادری کے ساتھ حقیقی معنوں میں مخلص ہے تو متنازع لسٹ کو درست کرے، ہم الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں جو جیت جائے گا اسے ویلکم کریں گے لیکن ایسی لسٹ کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے جس میں بوگس در بوگس ووٹ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ16 مئی کو تاجر انتخابات کے نتائجمن گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہوں گے ، یہی وجہ ہے کہ تاجر برادری ایسے الیکشن کو مسترد قرار دے رہی ہے۔
ملتان سے مزید