ملتان(سٹاف رپورٹر) واسا ملتان کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملازمین کو مئی کی ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ایڈوانس تنخواہوں کے چیکس جاری کر دیے ہیں جبکہ تمام متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید سے قبل جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ ملازمین بروقت اپنی عید کی تیاریاں کر سکیں۔