ملتان ( سٹاف رپورٹر )پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 16افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم زین العابدین سے 10لیٹر شراب، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم راشد سے 15لیٹرشراب، ملزم علی رضا سے 10لیٹرشراب، ملزم حذیفہ سے 10لیٹر شراب ،ملزم شاہد سے 720گرام چرس ،کوتوالی پولیس نے ملزم عدیل سے 25لیٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم عدنان سے 10لیٹر شراب، جلیل آباد پولیس نے ملزم سلمان سے 40لیٹر شراب، ملزم قاسم سے 30لیٹرشراب، ملزم سبطین سے 20لیٹر شراب، ملزم ارشاد سے 40لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم نوید سے 11کلو بھنگ، مظفر آباد پولیس نے ملزم اسد سے 1100گرام آئس، ملزم ریاض سے 12لیٹر شراب ،شاہ شمس پولیس نے ملزم عبداللہ سے 1060گرام چرس اور ملزم آصف سے 600گرام آئس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 11نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ڈی ایچ اے پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، شہری سے نوسربازی سے جعلی نوٹ دیکر بکرے لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے دوشیزہ کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین عورتوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے شہری سے دھوکا دہی اور فراڈ سے رقم بٹورنے اور زیر تعمیر مکان پر قبضہ کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شہری کا پانی کھال توڑنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 11نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔