• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص تفتیش پر انچارج انویسٹی گیشن معطل، محکمانہ کارروائی کا آغاز

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے ناقص تفتیش اور فرائض میں غفلت برتنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ الپہ میں تعینات انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر کلیم اللہ کو معطل کر دیا،ترجمان ریجنل پولیس آفس کے مطابق انسپکٹر کلیم اللہ کے خلاف مقدمہ نمبر 131/2026زیر دفعہ 496- PPC Aتھانہ الپہ کی تفتیش میں سنگین غفلت اور ناقص تفتیش ثابت ہونے پر انہیں فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ملتان کلوز کر دیا گیا ہے،آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ تفتیشی عمل میں غفلت، غیر ذمہ داری اور ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ملتان سے مزید