• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران لکڑ منڈی چوک تا چوک شہیداں کے الیکشن میں زاہد عدنان گڈو نے میدان مارلیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) الیکشن انجمن تاجران لکڑ منڈی چوک تا چوک شہیداں میں سابق چیئرمین زاہد عدنان گڈو نے میدان مارلیا ،بھاری اکثریت سے کامیابی اپنے نام کرلی ۔ تفصیل کے مطابق انجمن تاجران لکڑمنڈی چوک تا چوک شہیداں روڑ کے الیکشن میں دو امیدوار زاہد عدنان گڈو اور حاجی اکرم قریشی مدمقابل تھے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی دونوں گروپوں میں خوب گہما گہمی دکھائی دی الیکشن کمیشن کی جانب سے رزلٹ سنایا گیا تو نومنتخب صدر زاہد عدنان گڈو نے ٹوٹل ووٹ 460میں سے 227ووٹ حاصل کرکے جیت کا سہرہ اپنے نام سجا لیا جنرل سیکرٹری مدثر قریشی سینئر نائب صدر شیخ شاہد نائب صدر رانا اکبر منتخب ہوئے ،زاہد عدنان گڈو کے مدمقابل حاجی اکرم قریشی کو 200ووٹ کاسٹ ہوسکے زاہد عدنان گڈو نے جیتنے کے بعد اپنے عہدیداران اور حامیوں کامران چودھری ، شیخ انعام عرف ناما سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
ملتان سے مزید