• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ‘ طلبہ کا حتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوںمیں اضافہ، طلبہ کا حتجاج، مرکزی گیٹ بند، ٹریفک جام، تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موٹر سائیکلوں کی چوریوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے خلاف گزشتہ روز طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کا مرکزی گیٹ بند کر دیا اور قریبی شاہراہ پر ٹریفک بلاک کر دی، طلبہ کا کہنا تھا کہ غیر پیشہ ور سیکیورٹی اہلکار نہ صرف وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہیں بلکہ ان کی لاپرواہی سے کیمپس میں موجود افراد کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال دی گئی ہیں احتجاج کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے مرکزی گیٹ کھلوانے اور ٹریفک بحال کرنے کے لیے طلبہ نمائندگان سے مذاکرات شروع کر دیے، لیکن طلبہ نے سیکیورٹی نظام میں فوری اصلاحات ا اور موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کا مطالبہ کیا جس پر انتظامیہ نے ان کی جلد دادرسی کی یقینی دہانی کرائی جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے۔
ملتان سے مزید