ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں خدمات سرانجام دینے والی مختلف یونینز کے نمائندگان نے ڈی ایس ریلوے محمد خالد خان سے ملاقات کی اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں باہمی امور اور ادارے کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا،ڈی ایس نے اس موقع پر ملازمین کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی ملازم کے جائز حقوق کی کسی صورت حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی، ملاقات میں سمپارس، ٹریفک یارڈ سٹاف اور ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے نمائندگان شامل تھے۔