• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایس پی کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں سماعت

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سابق ایس پی پولیس ریاست علی باجوہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی گزشتہ روز اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، یہ کیس قومی احتساب بیورو ملتان نے دائر کیا تھا لیکن نیب قوانین میں ترمیم کے بعد یہ کیس اینٹی کرپشن عدالت بہاول پور کو ٹرانسفر کر دیا گیا،انہوں نے زیر دفعہ 265- (کے) بریت کی درخواست دی جبکہ غیر حاضری کی صورت میں پلیڈر مقرر کرنے کی استدعا کی جو منظور کرلی گئی۔پٹیشنرز کے وکیل محمد نعیم خان نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ گزشتہ روز تمام ملزمان عدالت میں حاضر ہو گئے ہیں اس لیے کاروائی کو اگے بڑھایا جائے اور ان کی بریت کی درخواست منظور کی جائے۔
ملتان سے مزید