• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 29مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے غلام سرور سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 15ہزار موبائل پرائز بانڈز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقے فہد فہیم تھانہ قطب پور کے علاقے اللہ بخش ، ریئس احمد کے موبائل فونز جھپٹے مارکر نامعلوم ملزمان چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عرفان احمد کی تار ظہیر اقبال کی بکریاں بستی ملوک کے علاقے طارق کی سولر پلیٹ و تار سٹی شجاع آباد کے علاقے انعام الحق کا سامان مزمل اشرف کی نقدی موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے لطیف کا انورٹر وکیل احمد کی موٹر صدر جلالپور کے علاقے عبدالطیف کا انورٹر فیض رسول کا بکرا ریحانہ بی بی کا سامان کینٹ کے علاقے ذیشان ،راشد کے موبائل فونز ولید خان کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے اللہ دتہ ،صابر حسین کی نقدی و موبائل فونز ممتاز آباد کے علاقے یوسف کی موٹرسائیکل حنیف کی نقدی نیوملتان کے علاقے خضر حیات کا انورٹر و تار عمران کی موٹرسائیکل اسلم کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالقدوس کی نقدی 20لاکھ 37تولہ طلائی زیورات سیتل ماڑی کے علاقے قمر رضا کا سامان فیاض کی نقدی 1لاکھ 50ہزار دہلی گیٹ کے علاقے بشیر احمد اور گلگشت کے علاقے شہریار کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید