ملتان(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بہاولپور روڈ اڈہ بلی والا کے قریب خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں مردہ مرغیوں کی غیر قانونی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مشکوک گاڑی نمبر LET-2129کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے تقریباً 100 من مردہ اور بدبودار مرغیاں برآمد ہوئیں۔ مضر صحت گوشت کو فوری طور پر موقع پر تلف اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔