ملتان(سٹاف ر پورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کر نے وا لے تین ملز موں کو 50ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ ، ممتاز آباد شاہ شمس، کینٹ اور بدھلہ سنت میں درج مقدمہ میں بغیر این او سی ایل پی جی فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہونے والے ملزموں ، ارشد حسین، محمد اعظم اور عبدالطیف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔