• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار کر لئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں10 ملزمان گرفتار کر لئے۔شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن،مسروقہ رقم،چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے 8لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیش برآمد کرلیا، تھانہ گوجر خان پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے 08لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیش جب کہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ادھر دو رکنی گینگ کوگرفتار کرکے مسروقہ رقم ، واٹر ڈسپنسر اور سیمنٹ برآمد کرلیاگیا، تھانہ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری و جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزموں سے مسروقہ رقم 30 ہزار 380 روپے، واٹر ڈسپنسر اور سیمنٹ برآمدہوا۔ جبکہ دو رکنی گینگ کوگرفتار کرکےچھینے گئے 3 موبائل فون اور66 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ، تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتارکرلیا۔دریں اثناء2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ، تھانہ نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 400گرام چرس برآمد کی، جب کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 300گرام چرس برآمدکرلی ۔
اسلام آباد سے مزید