پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) سابق صوبائی چوہدری اقبال گجر سابق صوبائی رکن پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع مضبوط بنایا، موموجودہ حالات میں دیکھا جائے تو میاں نواز شریف کی طرف ایٹمی دھماکے جرات مند اقدام تھا جس کی بدولت آج پاکستان میں دنیا بھر میں ثالثی کا کردار ادا کررہاہے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے جس جرات اور حکمتِ عملی کے ساتھ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، وہ ملکی تاریخ کا ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ انتہائی مشکل حالات میں کیا گیا۔