• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی اور وفاقی ایچ ای سیز تحقیق کیلئے مل کر کام کرینگے، ڈاکٹر نیاز

کراچی(سید محمد عسکری) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ صوبائی ایچ ای سیز اور وفاقی ایچ ای سی ملک میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے لیے مل کر کام کریں گے۔ 20پرچوں کی اشاعت سے بہتر ہے کہ ایک ایسا پرچہ شائع کیا جائے جس کا امپیکٹ فیکٹر ہو۔ بغیر امپیکٹ فیکٹر کے تحقیقی پرچے بیکار ہیں وہ پیر کو سندھ مدرسہ اسلام یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر نیاز احمد نے یونیورسٹی میں اسمارٹ کلاس روم کا افتتاح کیا اور اویس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کی کارکردی کو سراہا۔ ڈاکڑ نیاز نے کہا کہ تحقیق ایسی ہو جس کا معاشرے اور صنعتوں کو فائدہ پہنچے، ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ ہمارے نوجوان اساتذہ اور محقیقین ایسی تحقیق کریں جس سے ملک کو فائدہ ہو اور پاکستان کا نام روشن ہو۔ انھوں نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایسے تاریخی ادارے آیا ہوں جہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح زیر تعلیم رہے۔

اہم خبریں سے مزید