• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کی کال سینٹر پر کارروائی 3 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی( این سی سی آئی اے) نے مبینہ طور پر غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر غیر ملکیوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے نے گذشتہ روز بلوچ کالونی میں واقع غیر قانونی کال سینٹرل پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی ،کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے حکام نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،این سی سی آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں کال سینٹرکا مالک اور پاٹنر بھی شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید