لندن(مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے کہا ہے کہ اس نے برطانیہ بھر میں اضافی قونصلر سہولیات فراہم کرنے کیلئے جیریز ویزاسروسز لمیٹڈ کو کنٹریکٹ دیا ہے، جو برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے سہولت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کی منظوری سے کیا گیا، اور یہ مکمل شفاف مسابقتی بولی کے عمل کے بعد سامنے آیا، جو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے قواعد کے عین مطابق انجام دیا گیا۔ صرف برطانیہ میں رجسٹرڈ مقامی کمپنیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی، جبکہ پورا انتخابی عمل—جس میں سخت جانچ پڑتال اور تمام ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری شامل تھی—چار ماہ میں مکمل کیا گیا۔