رابعہ(اے ایف پی) عراق نے گزشتہ روز ایک دہائی سے زائد عرصے بعد شام کے ساتھ اپنا ایک اہم اور مصروف ترین سرحدی راستہ دوبارہ کھول دیا۔ رابعہ پوسٹ (جسے شام کی جانب الیعربیہ کہا جاتا ہے) کے دوبارہ فعال ہونے کے ساتھ ہی، اب عراق اور شام کے درمیان تمام تینوں سرحدی راستے کھل گئے ہیں۔ بارڈر پورٹس اتھارٹی کے سربراہ عمر الوائلی نے افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ رابعہ ایک تزویراتی سرحدی بندرگاہ ہے جو تقریباً 13 سال سے بند تھی۔